بنٹوال:13/اکتوبر(ایس او نیوز) گائے کے نام پر دلتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات پر حملہ کرنے والے گو ؤدہشت گردوں کے خلاف ملک کی سکیولر قوتوں کو متحدہونےکی ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری الیاس تمبے نے اپیل کی ہے
سکیولرزم ہی بھارت کی جان نامی عنوان پر ایس ڈی پی آئی کی طرف سے بنٹوال ودھان سبھا حلقہ کمیٹی کی طرف سے بی سی روڈ کے کئی کمبا ہال میں منعقدہ ’ ’سکیولر انڈیا ‘‘ کے اجلاس میں وہ خطاب کررہے تھے۔ ایس ڈی پی آئی کرناٹکا کے ریاستی سکریٹری ریاض فرنگی پیٹ، دکشن کنڑا ضلع صدر حنیف خان کوناجے ، بنٹوال بیاری باؤنڈیشن کے نائب صدر کے ایچ ابوبکر ، مارنیبل سوجا کنسٹرکشن کے مالک ہینری ڈیسوزا نے بھی خطاب کیا۔ ایس ڈی پی آئی بنٹوال ودھان سبھا حلقہ کمیٹی کے صدر شاہ الحمید نے پروگرام کی صدارت کی۔ ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا ضلع کمیٹی کے ممبر قلندر پرتپاڑی ، بنٹوال حلقہ کے نائب صدر یوسف آلڈکا، بنٹوال ایس ڈی ٹی یو کے صدر عبدالقادر آلاڑی، بنٹوال کے عبدالستار، پی ایف آئی کے زکریا ، بنٹوال بلدیہ ممبر محمد اقبال ، مونس علی وغیرہ موجود تھے۔ محمد اشرف ماچار نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔